راولپنڈی میں بصارت سے محروم سینئر شہری غلام فاروق عباسی کو مبینہ جعلی ٹرانزیکشن کیس میں عبوری ضمانت مل گئی، عدالت نے پولیس کو گرفتاری سے روکتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔
راولپنڈی کی عدالت نے بصارت سے محروم سینئر شہری کو میٹرک کی جعلی سند کے عوض رقم لینے کے مبینہ کیس میں عبوری ضمانت دے دی۔
By AVI News News Desk1 min read

🔍 Click to enlarge
راولپنڈی میں بصارت سے محروم سینئر شہری غلام فاروق عباسی کو مبینہ جعلی ٹرانزیکشن کیس میں عبوری ضمانت مل گئی، عدالت نے پولیس کو گرفتاری سے روکتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔
راولپنڈی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بصارت سے محروم سینئر شہری غلام فاروق عباسی کو ایک مبینہ جعلی ٹرانزیکشن کیس میں عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو گرفتار نہ کیا جائے اور کیس کا مکمل ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے۔
CPO نے شہری کے خلاف درج کیے گئے اس مبینہ جھوٹے کیس کی باقاعدہ انکوائری کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
پولیس نے غلام فاروق عباسی کے خلاف یہ مقدمہ اس الزام پر درج کیا تھا کہ انہوں نے ایک شہری سے میٹرک کی جعلی سند فراہم کرنے کے عوض رقم وصول کی تھی۔